شادی تو کیا منگنی تک نہیں ہوئی: ماہرہ خان

۔آئس کریم کے ساتھ فرینچ فرائز کھانے کے بارے میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی پسندیدہ خوراک ہے اور ان کو آئس کریم کون کے ساتھ فرائز کھانا بہت پسند ہیں

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کے سوشل میڈیا پر پوچھے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات دیے ہیں (ماہرہ خان / انسٹاگرام)

پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان نے اپنے بارے میں مختلف افواہوں کا جواب دیا ہے جن میں ان کی خفیہ شادی سے متعلق سوال سر فہرست ہے۔

 اداکارہ ماہرہ خان نے یوٹیوب چینل ’میشن‘ کو دیے جانے والے انٹرویو میں اپنے مداحوں کے سوشل میڈیا پر پوچھے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات دیے ہیں۔

کیا ماہرہ خان ہالی وڈ سٹار ٹام کروز کے ساتھ فلم میں کام کرنے والی ہیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اس خبر کے لیک ہونے پر وہ ٹام کروز سے معزرت خواہ ہیں اور انہوں نے اس خبر کو چھپانے کی بہت کوشش کی اور مذا ق میں یہ بھی کہا کہ  وہ جانتی ہیں کہ ٹام کروز کی ٹیم نے اس خبر کو افشا کیا ہوگا۔

کیا وہ شادی شدہ ہیں یا انہوں نے کوئی خفیہ شادی کی ہوئی ہے؟

اس سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ ’ کیا آپ لوگوں کا خیال ہے کہ اگر میری شادی ہوئی ہوتی کیا آپ لوگوں کو ابھی تک معلوم نہیں ہوتا؟‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ اگر وہ شادی کریں تو سب کو ضرور آگاہ کریں گی۔ ماہرہ خان نے اپنے ہاتھوں کو کیمرے کے سامنے لا کر کہا کہ شادی تو کیا ان کی منگنی تک نہیں ہوئی۔

ناک کی کاسمیکٹک سرجری کے حوالے سے ماہرہ خان نے کیمرہ مین کو کیمرہ زوم کرنے کو کہا تاکہ لوگ دیکھ لیں کہ ان کے انہوں نے سرجری نہیں کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے میک اپ آرٹسٹ سے پوچھ لیں کیونکہ ان کو ان کی خاصی کونٹورنگ کرنی پڑتی ہے۔  

آئس کریم کے ساتھ فرینچ فرائز کھانے کے بارے میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی پسندیدہ خوراک ہے اور ان کو آئس کریم کون کے ساتھ فرائز کھانا بہت پسند ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن