جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے ملازم کے قتل کی تردید

افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ ہے اور ان میں سے کسی کو بھی کسی دہشت گرد گروہ نے نشانہ نہیں بنایا۔

دو اکتوبر 2015 کی اس تصویر میں جلال آباد ایئرپورٹ کے باہر ایک چیک پوسٹ پر افغان سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے جمعے کو کہا ہے کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ ہے اور ان میں سے کسی کو بھی کسی دہشت گرد گروہ نے نشانہ نہیں بنایا۔

واضح رہے کہ شدت پسند تنظیموں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ایک امریکہ میں موجود سائٹ انٹیلی جنس گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ داعش نے مشرقی افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے ایک ملازم کو قتل کردیا ہے۔

تاہم پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے عرب نیوز سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔

منصور احمد خان نے عرب نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا: 'نہیں ، ہمارے اہلکار محفوظ ہیں۔ میں نے اس کی تصدیق جلال آباد میں اپنے قونصل جنرل سے کی ہے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستانی سفیر نے مزید کہا: 'ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ خبر کیا ہے، لیکن ہمارے قونصل جنرل نے تمام اہلکاروں سے بات کی اور بتایا کہ وہ محفوظ ہیں۔'

جلال آباد میں پاکستانی سفارتی مشن کے ساتھ کام کرنے والے ایک عہدیدار نے بھی اسے جعلی خبر قرار دیا۔

انہوں نے عرب نیوز کو بتایا: 'یہ خبریں جھوٹی ہیں اور جلال آباد میں ہمارا عملہ بالکل ٹھیک ہے۔'

واضح رہے کہ نومبر 2017 میں ایک پاکستانی سفارت کار نیئر اقبال رانا کو افغانستان کے مشرقی شہر میں ان کی رہائش گاہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا