اپنی اداکاری بہتر بنانے کے لیے خود کو تھپڑ مارے: لیڈی گاگا

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ لیڈی گاگا کہتی ہیں کہ انہیں اداکاری کے آغاز میں اپنے کام کو بہتر بنانے میں بہت مشکل پیش آئی۔

لیڈی گاگا نے ’ہاؤس آف گوچی‘ میں اہم کردار اداکیا ہے (اے ایف پی)

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ لیڈی گاگا نے بتایا ہے کہ انہیں اداکاری کے آغاز میں اپنے کام کو بہتر بنانے میں بہت مشکل پیش آئی جس کا حل انہوں نے خود کو’تھپڑ مار‘کر نکالا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ریڈیو ٹو کی میزبان زوئی بال کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیڈی گاگا نے اپنی اصلاح کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔

انڈپینڈنٹ ترکش کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پہلی فلم ’اے سٹار از بورن‘ میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے بہت محنت کی۔

’جب میں نے اے سٹار از بورن شروع کی تو اپنے کام کو بہتر بنانا میرے لیے واقعی مشکل تھا۔ میں جانتی ہوں کہ یہ احمقانہ لگتا ہے لیکن ایک منظر کو فلمانے کے بعد جب میں اپنے اندر بہتری لانے کے لیے الفاظ کا سہارا نہیں لے سکتی تھی تو میں نے خود کو تھپڑ مارا اور کہا کہ ’آپ کو وہ تمام کام چھوڑ دینے ہوں گے جو آپ کرتی رہی ہیں۔ آپ کو صرف نئے حالات میں رہنا ہے۔ میں نے بہت تیزی سے سیکھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لیڈی گاگا نے یہ وضاحت بھی کی: ’ہاؤس آف گوچی کے ٹریلر میں’باپ، بیٹا اور گوچی فیملی‘ والا ڈائیلاگ اصل سکرپٹ میں نہیں تھا لیکن ٹریلر میں اسے برجستہ شامل کر دیا گیا۔ یہ لائن سن کر سب ہنس پڑے۔‘

’ہاؤس آف گوچی‘ میں ایڈم ڈرائیور اور لیڈی گاگا نے لیڈ رول کیا ہے۔

یہ فلم اطالوی کاروباری شخصیت اور گوچی فیشن ہاؤس کے مالک موریزیو گوچی کے قتل کے پس پردہ واقعات پر مبنی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم