بلال کے بعد کیا ہم سب ڈر جائیں یا مر جائیں؟

محمد بلال خان مذہب اور سیاست دونوں ہی میں انتہائی سخت موقف رکھتا تھا۔ جسے ٹھیک سمجھتا تھا اسی کا پرچار کرتا تھا۔

بلال خان۔ (فیس بک)

وہ اپنے موقف پر سخت تھا، کرخت تھا لیکن کیا اس کی جان کی کوئی اہمیت نہ تھی؟ کیا ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل نہیں ہے؟ حکومت کہاں ہے؟وہ نوجوان تھا ابھی تجربے کی بھٹی سے نہیں گزرا تھا اسے ابھی سیکھنا تھا۔ کیا خنجر کے وار ہی آخری حل تھا؟

الفاظ بکھر رہے ہیں۔خیالات منتشر ہو رہے ہیں۔حکومت کو سخت ایکشن لینا ہو گا۔ آزادی اظہار پر پابندی لگاؤ لیکن ان کو بھی پکڑو جو گولی مارنے کو آخری حل سمجھتے ہیں۔ حکومت کو معلوم کرنا چاہیے کہ آیا بقول پولیس یہ قتل کسی ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا یا کچھ اور۔

فیس بک اور سوشل میڈیا پر اس کے چاہنے والے اس کی حالیہ حکومتی سطح پر ہونے والی تعیناتیوں کے حوالے سے پوسٹوں کو بنیاد بنا کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ ریاستی کارروائی ہے مگر میں سمجھتا ہوں یہ ریاستی نہیں، ریاست مخالف کارروائی ہے۔ ریاست اس پورے معاملے کی تہہ تک جائے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے کیونکہ الزام ریاست پر لگایا جا رہا ہے اور میرے خیال میں ریاست ایسی اوچھی حرکت کبھی نہیں کر سکتی۔

محمد بلال خان مذہب اور سیاست دونوں ہی میں انتہائی سخت موقف رکھتا تھا۔ جسے ٹھیک سمجھتا تھا اسی کا پرچار کرتا تھا۔ وقت کے ساتھ سیکھنے کے عمل سے گزر رہا تھا ابھی طالب علم تھا لیکن سوشل میڈیا میں اپنی رائے اور موقف کو پھیلانے کے عمل میں اس بات کا ادراک نہیں کر پایا تھا کہ مشعال خان بھی اپنے نظریات کے پرچار کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چند ماہ قبل اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ایک ورکشاپ کے دوران مشعال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ مشعال کے حادثے کے بعد محمد بلال خان نے اس کی وال پر کافی تحقیق کی۔ آج محمد بلال خان کی اپنی فیس بک وال پر اس کی جان جانے کے بعد تحقیقات ہو رہی ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے بلال خان اور اس جیسے کتنے نوجوان ملک میں شدت پسندی یا کسی ایسی سوچ جس میں انتشار کا پہلو نمایاں ہو کیوں اس حد تک ملوث ہوتے ہیں جہاں پر موت بانہیں پھیلائے ان کا انتظار کر رہی ہوتی ہے۔ ریاست تنقیدی نظریات کو سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر ریگولیٹ کیوں نہیں کر پا رہی؟ ریاست ایسے پلیٹ فارم کیوں مہیا نہیں کر پا رہی جہاں ایسے نوجوان جو تعلیم کے ساتھ اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے سیاست اور مذہب میں انتہا پسندی کی حدوں تک پہنچ جاتے ہیں اور ایسے عناصر کی سرکوبی کے لیے اقدامات کیوں نہیں اٹھائے جاتے جو محمد بلال خان جیسے نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے مذہب اور سیاست کی اندھیر نگری میں استعمال کرتے ہیں؟

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی بلاگ