پی ایس ایل 7: خیبرپختونخوا کے نوجوان کس ٹیم کے حامی؟

خیبرپختونخوا کے نوجوان پی ایس ایل 7 کے حوالے سے پرجوش ہیں اور اپنی من پسند ٹیم کو فاتح کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے مرحلے کے بعد بدھ (23 فروری)کو کھیلے گئے پلے آف میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے لاہور قلندر کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ پشاور زلمی آج ایلیمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوگی۔

پشاور زلمی پی ایس ایل کی تاریخ کی وہ واحد ٹیم ہے جو ہر سال پلے آف تک پہنچنے میں کامیاب رہی ہے، تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا اس ساتویں ایڈیشن میں زلمی فائنل تک پہنچے گی یا لاہور قلندرز (پی ایس ایل کی واحد ٹیم جو کبھی چیمپیئن نہیں بنی) 2022 میں فاتح بن کر ابھرے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستانی عوام ہر سال کی طرح اس پی ایس ایل میں بھی پرجوش ہیں اور اپنی من پسند ٹیموں کو فاتح کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے جب رواں میچوں اور خصوصاً پشاور زلمی کی پی ایس ایل 7 میں کارکردگی کے حوالے سے پوچھا تو اکثریت نے زلمی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یہ توقع ظاہر کی کہ زلمی 2022 کا پی ایس ایل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔

البتہ پشاور میں لاہور قلندر کےچاہنے والوں کی بھی کمی نہیں تھی، جن میں سے کسی نے اس کی وجہ کھلاڑیوں تو کسی نے اس کے مالک کا پسندیدہ ہونا قرار دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ