اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر نے ایک بیان میں کہا کہ ’افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر جھڑپوں نے ہزاروں خاندانوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔‘
افغان شہری
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق اسلام آباد اور اطراف میں افغان پناہ گزینوں کے رضاکارانہ انخلا کی مہلت آج ختم ہو رہی ہے۔ تاہم عید کی وجہ سے ان کی گرفتاری اور ملک بدری 10 اپریل تک مؤخر ہو گئی۔