شی جن پنگ چاہتے ہیں کہ کمیونسٹ پارٹی میں ہر کوئی ان سے اتفاق کرے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ وہ ایسے ماحول میں رہنے کا خطرہ مول لے رہے ہیں، جہاں ان کے ارد گرد ’جی حضوری کرنے والے لوگ‘ موجود ہوں۔
تشدد، ظالمانہ و غیر انسانی سلوک، جبری نس بندی، جنسی اور صنفی بنیاد پر تشدد اور بچوں کی جبری علیحدگی کے حوالے سے اس اعلامیے پر امریکہ، یورپی ممالک، ایشیائی ریاستوں اور دیگر نے دستخط کیے، جسے چینی سفیر نے ’جھوٹ‘ اور ’بے بنیاد‘ قرار دیا۔