دنیا

ایرانی ریڈار تنصیبات پر امریکی حملہ، تہران کا جنگی جہاز نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جمعے کو ایران کے جنوبی ساحل پر ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے خلیج عمان میں امریکہ کے دو جنگی بحری جہازوں پر انتباہی میزائل داغے۔