پینٹاگون کے ایک عہدے دار نے جمعرات کو بتایا ہے کہ فروری کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع کیے جانے کے بعد سے امریکی فوج کے 48 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ ہو چکے ہیں۔
یہ رقم کانگریس کے بجٹ دفتر کی جانب سے پہلے بتائے گئے تخمینے سے تقریباً 26 فیصد زیادہ ہے۔ دفتر نے یکم اگست تک جنگ کی لاگت 38 ارب ڈالر بتائی تھی۔
پینٹاگون کے نائب مالیاتی نگران آرتھر ملر نے قانون سازوں کو بتایا کہ ’13 نومبر تک یہ رقم 48 ارب 30 کروڑ ڈالر تھی۔‘
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ 28 فروری 2026 کو اس وقت شروع ہوئی تھی، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی افواج اور اسرائیل نے ایران کے جوہری و عسکری ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی اور میزائل حملے کیے، جن میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت ہوئی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جواب میں ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی معطل کر دی، جس سے دنیا بھر میں ایندھن کا شدید بحران اور مہنگائی پیدا ہوئی۔
اپریل 2026 میں پاکستان کی ثالثی سے دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی عمل میں آئی اور اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے براہ راست مذاکرات بھی ہوئے، تاہم کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا۔
امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی اور جولائی میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد لڑائی دوبارہ شروع ہو گئی، جو اب 9 ویں ماہ میں داخل ہو چکی ہے۔
آرتھر ملر نے مالیاتی انتظام کے لیے بحریہ کے نائب وزیر نامزد کیے جانے سے متعلق سماعت کے دوران کہا: ’اس رقم میں گولہ بارود، سازوسامان کی تبدیلی اور فوجی کارروائیوں کے اخراجات شامل ہیں۔‘
اس رقم میں مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو پہنچنے والا نقصان شامل نہیں، جن میں سے بعض کو ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس تخمینے میں عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔