پینٹاگون میں موٹے جرنیل ناقابل قبول ہیں: امریکی سیکرٹری دفاع

امریکی فوج کے اعلیٰ فوجی افسران کے منگل کو ہونے والے ایک غیر معمولی اجلاس میں خطاب میں سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ ’پینٹاگون کے ہالوں میں موٹے جرنیلوں اور ایڈمرلز کو دیکھنا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔‘

امریکہ کے سیکرٹری دفاع پیٹر ہیگستھ ’فوجی اخلاقیات‘ کی بحالی پر زور دیتے ہوئے امریکی فوج کے تمام رینکس کو سال میں دو مرتبہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی۔

امریکی فوج کے اعلیٰ فوجی افسران کے منگل کو ہونے والے ایک غیر معمولی اجلاس میں خطاب میں سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ ’پینٹاگون کے ہالوں میں موٹے جرنیلوں اور ایڈمرلز کو دیکھنا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔‘

ہیگستھ نے چھوٹے بالوں اور شیو کرنے سمیت ’گرومنگ کے معیارات‘ پر بھی گفتگو کی۔

واشنگٹن کے قریب کوانٹیکو میں منعقد اعلیٰ فوجی افسران کے اس غیر معمولی اجلاس میں کہا کہ ملک کو ’اندر سے جنگ‘ کا سامنا ہے اور امریکی شہروں کو فوجیوں کے لیے ’تربیت کے میدان‘ کے طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

دنیا بھر سے سینکڑوں جرنیلوں اور ایڈمرلز کو طلب کیے جانے سے پہلے تقریر میں، ریپبلکن صدر نے ان سے کہا کہ وہ ڈیموکریٹ کے زیر انتظام شہروں پر کریک ڈاؤن میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے پیٹ سے کہا کہ ہمیں ان میں سے کچھ خطرناک شہروں کو اپنی فوج کے لیے تربیتی میدان کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔‘ 

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم انہیں ایک ایک کر کے سیدھا کرنے جا رہے ہیں اور یہ اس کمرے میں موجود کچھ لوگوں کے لیے ایک بڑا حصہ بننے والا ہے۔ یہ بھی ایک جنگ ہے -- یہ اندر سے جنگ ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹرمپ نے لاس اینجلس اور واشنگٹن میں فوج بھیجی ہے جسے وہ جرائم اور امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن کہتے ہیں۔ اس نے میمفس اور پورٹ لینڈ میں بھی تعیناتی کا حکم دیا ہے، جسے انہوں نے ’جنگی علاقہ‘ قرار دیا ہے اور کہا کہ شکاگو اگلا ہدف ہو گا۔

یہ تمام شہر صدر ٹرمپ کی حریف سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والا ڈیموکریٹ میئر چلاتے ہیں۔  

ٹرمپ اور ہیگستھ کی تقریریں اس وقت سامنے آئیں جب امریکی فوج کو اندرون ملک، اہم شہروں اور بیرون ملک تعیناتیوں کے درمیان تنازعات کا سامنا ہے۔

79 سالہ صدر، جس نے اس تقریر کے لیے سفر کیا جب امریکی حکومت اخراجات کم کرنےب کی کوشش کر رہی ہے، نے یہ کہتے ہوئے آغاز کیا کہ ان کی انتظامیہ کے تحت امریکی فوج اب ’جنگجو جذبے کو دوبارہ بیدار کر رہی ہے۔‘

لیکن ان کی 72 منٹ کی تقریر میں انہوں نے سابق صدور سے بہت زیادہ سیاسی لہجہ اختیار کیا، جو فوجیوں سے خطاب میں اندرون ملک سیاست سے گریز کرتے تھے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ