امریکی صدر نے جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ سے مذاکرات کو ’بڑی کامیابی‘ قرار دیا ہے، جن کے دوران فینٹانائل کی تجارت پر عائد محصولات میں کمی سے لے کر، سویا بین، نایاب دھاتوں اور یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ تعاون کے نکات پر بات کی گئی۔
تجارتی جنگ
چین پر اب تک کے سخت ترین ٹیرف لگا کر تجارتی جنگ لڑنے کا عہد کرنے کے باوجود ٹرمپ نے ایپل آئی فونز اور کمپیوٹرز کے معاملے پر تیزی اور خاموشی سے پسپائی اختیار کر لی۔