ایک استاد شاید کبھی یہ نہ جان سکے کہ اس کا ایک جملہ کسی شاگرد کی زندگی کا رخ بدل گیا، ایک حوصلہ افزا نظر نے کسی بچے کا اعتماد بحال کر دیا، ایک معمولی سی توجہ نے کسی خواب کو مرنے سے بچا لیا۔
ماں کی لوری، بچے کی ہنسی، قدموں کی چاپ، دل کی دھڑکن اور سانس کی آمد و رفت، یہ سب زندگی کے وہ نغمے ہیں جن سے انسان لاشعوری طور پر ہم آہنگ رہتا ہے۔