پاکستان سے ہر سال ہزاروں طالب علم اپنی قسمت بدلنے کے خواب لیے اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے جعلی کنسلٹنٹس کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔
پیٹر سیجارٹو نے کہا کہ پاکستان کے 1700 کے قریب طلبہ نے سکالرشپ کے لیے درخواستیں دی ہیں، جن میں سے 400 طلبہ کو مکمل وظائف دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنگری پاکستان کے ساتھ تعلیمی میدان میں شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔