ٹک ٹاک کی جانب سے 18 ہزار پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف

’ایگزام ریڈی‘ مہم کو لاکھوں پاکستانی طلبہ کے لیے تیار کیا گیا تھا جس میں کیمیا، حیاتیات، طبیعات اور ریاضی جیسے مضامین پر 500 سے زائد تعلیمی ویڈیوز فراہم کی گئی تھیں۔

#ExamReady مہم کو لاکھوں پاکستانی طلبہ کے لیے تیار کیا گیا تھا جس میں کیمیا، حیاتیات، طبیعات اور ریاضی جیسے مضامین پر 500 سے زائد تعلیمی ویڈیوز فراہم کیں گئیں تھیں(اے ایف پی)

گذشتہ برس شروع کی گئی ’ایگزام ریڈی‘ (Exam Ready) مہم کی کامیابی کے پیش نظر مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور ایڈ ٹیک سٹارٹ اپ ایڈکاسا (Edkasa) نے سکالرشپ کے پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پورے پاکستان میں 18 ہزار مستحق طلبہ کو آن لائن تعلیمی گرانٹس دی جائیں گی تاکہ وہ معیاری تعلیم تک اپنی رسائی کو بڑھا سکیں۔

ٹک ٹاک نے ایڈکاسا اور لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (LUMS) کے ساتھ گذشتہ برس ستمبر میں اپنی نوعیت کا منفرد ڈیجیٹل لرننگ پروگرام شروع کرنے کی غرض سے پورے سال کے لیے تعاون کیا تھا تاکہ ہائی سکول کے طلبہ کو آن لائن تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

’ایگزام ریڈی‘ مہم کو لاکھوں پاکستانی طلبہ کے لیے تیار کیا گیا تھا جس میں کیمیا، حیاتیات، طبیعات اور ریاضی جیسے مضامین پر 500 سے زائد تعلیمی ویڈیوز فراہم کی گئی تھیں۔

ایک بیان کے مطابق ان ویڈیوز میں مطالعے کے بارے میں مشورے اور امتحانات میں کامیابی کے لیے گُر بتائے گئے تھے۔ ٹک ٹاک پر یہ ویڈیوز فوراً ہی پاکستانی طلبہ میں مقبول ہو گئیں، جنہوں نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک 665 ملین ویوز حاصل کیے اور 100 ملین سے زائد ویڈیوز تخلیق کی گئیں۔

پاکستان کے اہم تعلیمی اداروں میں سے ایک لمز کے اشتراک سے یہ دونوں ادارے طلبہ کو ایڈکاسا کے مفت مطالعاتی مواد تک دو ماہ تک رسائی فراہم کر کے اپنی شراکت مزید مضبوط بنائیں گے۔

ٹک ٹاک میں ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشنز اینڈ پبلک پالیسی برائے مشرق وسطیٰ، ترکی، افریقہ، پاکستان اور جنوبی ایشیا فرح توکان نے کہا: ’ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو متعدد کیٹیگریز میں مختلف مواد پیش کرتا ہے اور تعلیم ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا: ’ہم پاکستان میں مستقبل کی نسلوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے ملک گیر خواندگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوش ہیں۔‘

ایڈکاسا کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فہد تنویر نے کہا: ’ہمیں ٹک ٹاک پر سیکھنے کے کونٹینٹ میں بڑے پیمانے پر دلچسپی اور بالخصوص طلبہ کی دلچسپی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان کو اس قسم کے جدید اور معیاری مواد کی ضرورت ہے جو ہماری نوجوان آبادی کو باقی دنیا سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کر سکے۔‘

وظائف، مہم کے آن لائن محرک، ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدے میں ایڈکاسا اور لمز کے طے شدہ مشترکہ معیار اور گائیڈلائنز کے مطابق دئیے جائیں گے۔

یہ وظائف کم مراعات یافتہ کمیونٹیز کے لیے ہیں اور پاکستان بھر کے طلبہ کو دستیاب ہیں۔ ان کا مقصد ان پاکستانی طلبہ تک پہنچنا ہے، جن کے لیے معیاری تعلیم میں رکاوٹیں حائل ہیں۔

خبرداری

دوسری جانب خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین نے ٹک ٹاک کو خبردار کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے قوانین کا احترام کرے اور یورپی صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ کے سی ای او کی برسلز میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔

ٹک ٹاک، جس کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس چینی ہے، حالیہ مہینوں میں سخت مغربی جانچ پڑتال کی زد میں آئی ہے کیونکہ بیجنگ کو صارفین کے ڈیٹا تک کتنی رسائی حاصل ہے۔

ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹیو شو زی چیو نے پہلی بار یورپی یونین کے نائب صدور مارگریٹ ویسٹیگر اور ویرا جورووا، بلاک کے ہوم افیئرز کمشنر یلوا جوہانسن اور جسٹس کمشنر ڈیڈیئر رینڈرز کے ساتھ باضابطہ بات چیت کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس