پاکستانی طلبہ کے لیے سعودی سکالرشپس میں اضافہ

سعودی عرب نے مکمل فنڈڈ وظائف کی تعداد گذشتہ سال 600 سے بڑھا کر اس سال 700 کر دی ہے۔

ریاض میں ایک طالبہ 30 اگست 2022 کو ایک تربیتی مرکز میں منعقد کردہ ایک سیمینار میں شرکت کرتے ہوئے (اے ایف پی/فائل فوٹو)

سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کے لیے 700 مکمل فنڈڈ تعلیمی وظائف کا اعلان کیا ہے، جن سے وہ مملکت کی 25 اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک نوٹیفکیشن میں اعلان کیا ہے کہ مملکت سعودی عرب کی 25 یونیورسٹیوں میں ڈپلوما، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستانی طلبہ کو 700 مکمل فنڈڈ وظائف فراہم کرے گی۔ 

سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پہلے سکالرشپس کی تعداد 600 تھی جسے اب بڑھا کر 700 کر دیا گیا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اے پی پی نے کہا کہ طلبہ جو پاکستان میں ہیں یا قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم ہیں وہ سکالرشپ کے لیے آن لائن پورٹل https://studyinsaudi.moe.gov.sa کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

اے پی پی کے مطابق ’یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 75 فیصد طلبہ کو پاکستان سے وظائف دیئے جائیں گے، جب کہ 25 فیصد وظائف سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ کو دیے جائیں گے۔‘ 

ممکنہ امیدوار اس عمل اور سکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے طریقہ کے بارے میں اس پر جا کر جان سکتے ہیں:  https://studyinsaudi.moe.gov.sa

سعودی عرب نے گذشتہ سال 600 پاکستانی طلبہ کو مکمل فنڈڈ وظائف کی پیشکش بھی کی۔ اس پروگرام میں ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، رہائش کی سہولت، واپسی کے ٹکٹ، شادی شدہ طلبہ کے لیے تین ماہ کا فرنشننگ الاؤنس، طبی دیکھ بھال اور 850 سے 900 ریال کے درمیان ماہانہ وظیفہ شامل ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس