نسٹ اور سعودی تھنک ٹینک کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ

معاہدے میں باہمی دلچسپی کے شعبوں اور مشترکہ سرگرمیوں کی مختلف شکلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سعودی تھنک ٹینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے نو سے 11 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا (تصویر نسٹ، فیس بک پیج)

پاکستان کے نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز (این آئی پی ایس) اور سعودی عرب کے ممتاز تھنک ٹینک رصانہ نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

دونوں ملکوں کے اداروں کے درمیان ہونے والے معاہدے میں باہمی دلچسپی کے شعبوں اور مشترکہ سرگرمیوں کی مختلف شکلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سعودی تھنک ٹینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے نو سے 11 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔ اس تین روزہ دورے میں این آئی پی ایس نے وفد کی میزبانی کی۔

سعودی وفد میں تھنک ٹینک رصانہ کے بانی صدر ڈاکٹر محمد السلامی، رصانہ بورڈ کے رکن اور پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی عواض العسیری اور رصانہ کے ریسرچ اینڈ سٹڈیز سینٹر کے ڈائریکٹر احمد علی ایم المیمونی شامل تھے۔

سعودی وفد کے ارکان نے نسٹ کی قیادت، تھنک ٹینک ماہرین، تدریسی عملے اور طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

سعودی تھنک ٹینک کے وفد کی نسٹ کے پرو ریکٹر پلاننگ اینڈ ریسورسز عابد اعجاز کاہلوں کے ساتھ ملاقات اہمیت کی حامل تھی، جس میں دونوں اداروں کے سینیئر حکام نے اپنے اپنے اداروں کے سٹریٹیجک جائزے پر تبادلہ خیال کیا اور پائیدار اور ہدف کے ساتھ باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی وفد کے دورے میں پاکستان سعودی عرب تعاون کو فروغ دینے کے لیے گول میز اجلاس کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹر علی ایس ایم عواض العسیری نے پاکستان کی ترقی کے امکانات پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر محمد السلامی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دور میں سٹریٹجک ترجیحات کا خاکہ پیش کیا جن میں امن، دوطرفہ تعاون، پائیدار شہرکاری اور جدت شامل ہیں۔

اس موقعے پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات معمول پر آنے، خواتین کو بااختیار بنانے، ای گورننس، تعلیم، انسانی اور سماجی ترقی، سیاحت اور کثیر جہتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کا اختتام نسٹ کے ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ سینڑ کے دورے کے ساتھ ہوا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس