آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان توسیعی فنڈ سہولت کے تحت تقریباً 1.1 ارب ڈالر اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی کے تحت تقریباً 22 کروڑ ڈالر حاصل کرے گا۔
آئی ایم ایف کے مطابق اس نئے پروگرام کو فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کی توثیق درکار ہے، جو پاکستان کے ’میکرو اکنامک استحکام کو مزید مضبوط کرنے اور زیادہ جامع اور لچکدار ترقی کے لیے حالات پیدا کرنے کے قابل بنائے گا۔‘