قرض پروگرام پر پاکستان سے مذاکرات میں پیش رفت: آئی ایم ایف

قرض کے ایک نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے آئی ایم ایف کا مشن 13 مئی کو پاکستان پہنچا تھا اور مذاکرات 23 مئی تک جاری رہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے مشن نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد سے 13 مئی 2024 کو اسلام آباد میں بات چیت کی (تصویر: وزارت خزانہ)

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جمعے کو بتایا کہ پاکستان کے ساتھ قرض کے نئے پروگرام یا توسیعی فنڈ کے لیے ہونے والے مذاکرات میں سٹاف لیول معاہدے تک پہنچے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

مختصر مدت کے لیے تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے مکمل ہونے کے بعد پاکستان نے گذشتہ ماہ آئی ایم ایف سے قرض کے ایک نئے توسیعی پروگرام پر بات چیت کا آغاز کیا تھا۔

آئی ایم ایف نے ایک بیان میں کہا کہ ناتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کی ٹیم 13 مئی کو پاکستان پہنچی تھی اور 23 مئی تک پاکستانی حکام کے ساتھ مختلف سطحوں پر بات چیت جاری رہی۔

بیان میں کہا گیا کہ ’2023 کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی کامیاب تکمیل کے ذریعے حاصل ہونے والے معاشی استحکام کی بنیاد پر آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام نے ایک جامع اقتصادی پالیسی اور اصلاحاتی پروگرام پر سٹاف لیول ایگریمنٹ تک پہنچنے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔‘

ناتھن پورٹر نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام مذاکرات کا عمل جاری رکھیں گے، ’جس کا مقصد بات چیت کو حتمی شکل دینا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں کہا گیا کہ اصلاحاتی پروگرام کا مقصد پاکستان کو معاشی استحکام سے مضبوط اور جامع ترقی کی طرف لے جانا ہے، جس کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس محصولات کے منصفانہ نظام کو بڑھانا ہے۔

پاکستان کی جانب سے نئے پروگرام کے تحت کم از کم چھ ارب ڈالر قرض کی درخواست کا متوقع ہے۔ مذاکرات سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کو لاحق ممکنہ خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حال ہی میں ایک بیان میں اس امید کا اظہار کیا تھا کہ رواں سال جون یا جولائی کے اوائل تک آئی ایم ایف سے نئے قرض پر سٹاف لیول معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی طرف سے واضح طور پر نہیں بتایا گیا کہ نئے قرض کا حجم اور مدت کیا ہو گی۔

وزیرخزانہ کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی قرض کے نئے پروگرام پر بات چیت شروع کرنے کی دو وجوہات ہیں، جن میں سے ایک معاشی استحکام اور دوسرا اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت