ایلن بارڈر، گریگ چیپل، ایان چیپل، بیلنڈا کلارک، کم ہیوز، مارک ٹیلر اور سٹیو وا نے وزیر خارجہ پینی وونگ کو خط میں زور دیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر پاکستانی حکومت کے سامنے تشویش کا اظہار کریں۔
سابق نامور کپتانوں نے عمران خان کا سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مکمل اور آزادانہ طبی معائنہ کروانے اور ان کے قانونی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔