جسٹس صدیقی کے مقدمے کا فیصلہ ان کی ریٹائرمنٹ کے طویل عرصے کے بعد تک نہ کرنا اور بعض ججوں کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کے فیصلے کا من پسند استعمال کرنا ایک غیر فعال ناکارہ عدالتی نظام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
اگر ہم نے انصاف کے نظام میں جلد بہتری نہیں لائی تو ہم ایک ایسے ملک کے شہری ہوں گے جس میں آپ اپنے دشمنوں کو بھی عدالتوں میں مشکلات سے دوچار دیکھنا پسند نہیں کریں گے۔