سیاست

نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی اور حکومت آمنے سامنے، رہنماؤں کے ایک دوسرے پر الزامات

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو اس کے ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے، جبکہ صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کی آڑ میں سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔