خصوصی رپورٹ پاکستان

بلوچستان میں ایندھن کے ٹینکروں پر حملوں کا مقصد ایران-پاکستان تجارت سبوتاژ کرنا ہے: صوبائی وزیر

بلوچستان میں ایران سے آنے والی ایل پی جی اور دیگر تجارتی سامان کی ترسیل گذشتہ ایک ماہ سے مسلسل حملوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث متاثر ہو رہی ہے، جس کے اثرات اب بلوچستان سے نکل کر پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں تک پہنچنے لگے ہیں۔