پی ایس ایل 11 مجموعی طور پر تفریح کا خوب سامان فراہم کرتا رہا مگر سنجیدہ اور معیاری کرکٹ کا رنگ جم نہ سکا۔
فائنل میچ میں قذافی سٹیڈیم تماشائیوں سے بھر گیا تھا۔ صدر پاکستان، نیول چیف اور وفاقی وزرا کے علاوہ امریکن ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے پہنچیں، وہ بھی لاہور قلندرز کی قمیص پہن کر۔