سلطانز بمقابلہ گلیڈی ایٹرز: احسان اللہ کی تین رنز پر پانچ وکٹیں

احسان اللہ کی ان پانچ وکٹوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے بڑے نام بھی شامل ہیں۔

احسان اللہ کی بولنگ میں ایک اور خاص بات ان کی رفتار ہے اور ابھی تک کی بولنگ میں وہ 150 کلو میٹر کی رفتار سے بھی گیند پھینک چکے ہیں(اے ایف پی)

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ میں سلطانز کے بولر احسان اللہ نے تین رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

قبائلی ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے احسان اللہ نے کوئٹہ کے خلاف اس میچ میں چار اوور کر چکے ہیں اور وہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد مزید نو رنز دے چکے ہیں۔

یوں ان کے چار اوورز میں انہوں نے 12 رنز دیے ہیں اور پانچ وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میچ میں وہ لمحہ سب سے خاص تھا جب احسان اللہ کے نام کے آگے وکٹوں کے خانے میں پانچ کا نمبر جگمگا رہا تھا اور رنز کے خانے میں صرف تین زنز دکھائی دے رہے تھے۔

احسان اللہ کی بولنگ میں ایک اور خاص بات ان کی رفتار ہے اور ابھی تک کی بولنگ میں وہ 150 کلو میٹر کی رفتار سے بھی گیند پھینک چکے ہیں۔

احسان اللہ کی ان پانچ وکٹوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے بڑے نام بھی شامل ہیں۔

جن میں انگلینڈ کے اوپنر جیسن روئے سر فہرست ہیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد، عمر اکمل، افتخار احمد اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

کوئٹہ کی ٹیم نے اپنے مقررہ اوور میں دس وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے اور ملتان کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا جسے ملتان سلطانز نے 14ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ