پی ایس ایل 8: کراچی والوں کے بابر اعظم کے لیے پیغامات

شائقین کی تیاریاں ایسی کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں، ثقافتی کالا شلوار قمیض، سر پر بلوچی پگۙڑی اور رنگ برنگی کڑھائی سے تیار شدہ کوٹیاں۔

کراچی کے وسط میں قائم نیشنل کوچنگ سینٹر کی پارکنگ میں شہریوں کا جم غفیر جمع ہو گیا اور وہاں موجود کرکٹ کے شائقین ہاتھوں میں ٹکٹس تھامے کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کے لیے جمع ہیں۔

بلوچستان سے بھی لوگ ٹولوں کی شکل میں خاص طور پر کراچی پہنچے تاکہ کنگز اور زلمی کا مقابکہ براہ راست دیکھ سکیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شائقین کی تیاریاں ایسی کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں، ثقافتی کالا شلوار قمیض، سر پر بلوچی پگۙڑی اور رنگ برنگی کڑھائی سے تیار شدہ کوٹیاں۔

انڈپینڈنٹ اردو کی ٹیم نے بلوچستان سے آئے ہوئے کرکٹ متوالوں سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’مخصوص تیاری کی ہے میچ دیکھنے کے لیے کراچی آئے ہیں تو کراچی کنگز کو ہی سپورٹ کریں گے۔‘

شہری جوق در جوق سٹیڈیم پہنچنےکے لیے بنائی گئی پارکنگز کا رخ کررہے ہیں جس میں بچوں کی تیاری بھی دیدنی تھی بچوں نے زلمی کی سپورٹ کے لیے زلمی کی ٹی شرٹس پہن رکھی تھی اور جھنڈا ہاتھ میں تھامے ننھے شائقین نے پلے کارڈرز بھی اٹھا رکھے تھے جس میں بابر اعظم کے لیے چاہتوں بھرے پیغامات درج تھے۔

کراچی میں پاکستان سپر لیگ کی رونقوں نے شہر کی رنگینیوں میں خوب اضافہ کیا جبکہ مصروفیات سے وقت نکال کر فیملیز میچ دیکھنے کے لیے نیشنل سٹیڈیم پہنچی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ