پی ایس ایل سیزن 8 کا ہیوی بائیکس سے استقبال

ہیوی بائیک چلانے والے ایک رائیڈر عمر خان نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے کے لیے موٹر سائیکل لے کر نکلے ہیں۔ کراچی کنگز کی سپورٹ میں ہیں لیکن تمام ٹیمیں ہماری ہیں، جیت پاکستان کی ہے۔‘

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا کراچی میں پرتپاک طریقے سے استقبال کرنے کے لیے اہل کراچی نے ہیوی بائیکس ریلی نکالی جس میں تقریباً ڈیڑھ سو نوجوانوں نے حصہ لیا۔

’جیتے گا پاکستان‘ کے نام سے منعقد ہونے والی اس بائیک ریلی کلفٹن سے شروع ہو کر شاہراہ فیصل سے ہوتی ہوئی ائیر پورٹ تک پہنچی۔

ریلی کے منتظم سید فہد بن طارق نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ ہمارا ملک امن کا گہوارا ہے اور عالمی سطح کی کرکٹ کی رونقیں ملک بھر میں بکھری ہوئی ہیں‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہیوی بائیک چلانے والے ایک رائیڈر عمر خان نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے کے لیے موٹر سائیکل لے کر نکلے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کراچی کنگز کی سپورٹ میں ہیں لیکن تمام ٹیمیں ہماری ہیں، جیت پاکستان کی ہے۔‘

اس بائیک ریلی میں شہر بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔

پکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا آغاز 13 فروری کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہونے جا رہا ہے جبکہ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا