پی ایس ایل ترانہ: ’جو بلڈپریشر کا مریض نہیں وہ ضرور سنے‘

چاہت فتح علی خان نے پی ایس ایل کے لیے گانا ریلیز کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

چاہت فتح علی خان اپنے گیت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں (چاہت علی خان ٹوئٹر)

خود کو کلاسیکل سنگر کہلوانے والے چاہت فتح علی خان نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے لیے گانا ریلیز کر دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر صرف اس لیے وائرل ہو رہے ہیں کیوں کہ ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اچھا نہیں گاتے۔

چاہت فتح علی خان کا انداز، لباس ایسے ہی ہے جیسے عام طور پر کلاسیکل گلوکاروں کا ہوتا ہے مگر ان کے سر ویسے نہیں جیسے کلاسیکل گلوکاروں کے ہوتے ہیں۔

اب انہوں نے پی ایس ایل کے لیے گانا ریلیز ہوا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے حوالے سے دلچسپ تبصرے بھی ہو رہے ہیں۔

یہ گانا بھی سوشل میڈیا پر وائرل تو ہو رہا ہے مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ گانے پر تنقید ہو رہی ہے۔ ’یہ جو پیارا پی ایس ایل ہے‘ کے نام سے گانے پر میمز بھی بن رہی ہیں۔

چاہت فتح علی خان کا گانا شیئر کیے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’لگتا ہے ڈھنچک پوجا کے مقابلے کا اب کوئی آ گیا ہے۔‘ 

 

ڈھنچک پوجا انڈین گلوکارہ ہیں اور وہ بھی سوشل میڈیا پر اس لیے وائرل نہیں ہوئی کہ ان کا گانا سب کو پسند آ رہا تھا۔

عمیر دستگیر نے لکھا کہ ’ایسا گانا سننے کے بعد میرے دوست کو مرگی کے دورے پڑ رہے ہیں۔‘ 

ایک ٹوئٹر صارف نے تو نجم سیٹھی سے درخواست کی کہ ’اس گانے کو پی ایس ایل کے لیے منتخب کرنے پر غور کریں۔‘

 ماہ نور نے لکھا کہ ’پی ایس ایل کے گانے کو کیوں سزا دی جا رہی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شہرام خان نے لکھا، ’جن کو بلڈ پریشر کا مسئلہ نہیں وہ ضرور سنیں۔‘

سعد نے اس پر تبصرہ کیا کہ ’آئی ایم ایف سے منظور شدہ بجٹ سے بنا گانا۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل