پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، تیسری بار فاتح

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز بنائے اور لاہور کو فتح کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا۔

 لاہور قلندرز کے کھلاڑی کوسل پریرا 25 مئی 2025 کو لاہور کے قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ٹوئنٹی 20 فائنل کرکٹ میچ کے دوران (اے ایف پی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے اتوار کی شب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز بنائے اور لاہور کو فتح کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا۔

اس سے قبل کوئٹہ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو نوجوان بلے باز حسن نواز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 43 گیندوں پر 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز سکور کیا۔

اننگز کے اختتامی لمحات میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جارحانہ بیٹنگ نے کھیل کا رخ موڑ دیا جنہوں نے سلمان مرزا کے آخری اوور میں 23 قیمتی رنز سمیٹے۔

فہیم اشرف نے محض 8 گیندوں پر دھواں دار 28 رنز بنا کر کوئٹہ کے مجموعی سکور کو دو سو کا ہندسہ پار کرانے میں مدد دی۔

دیگر نمایاں بلے بازوں میں فرنینڈو نے 29 رنز، جبکہ رائلی روسو اور چندی مل نے بالترتیب 22، 22 رنز کی مفید اننگز کھیلیں۔ تاہم کپتان سعود شکیل صرف 4 رنز بنا سکے جبکہ فن ایلن 12 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

منتظمین کے مطابق اس بار فائنل کو ایک یادگار ایونٹ بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقعے پر معروف گلوکار ابرار الحق، ندیم عباس لونے والا، حسین علی پِراچہ اور رضوان مرزا نے اپنی پرفارمنسز پیش کیں۔

میچ کے دوران وقفوں میں تفریحی شوز اور آخر میں رنگا رنگ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

پی ایس ایل 10 کا یہ فائنل میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان تھا جس میں لاہور کی ٹیم تیسری بار ٹائٹل جیتنے جبکہ کوئٹہ چھ سال بعد دوسری بار چیمپئن بننے کی کوشش کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میچ کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کیے گئے اور قذافی سٹیڈیم کو فائنل شو کے لیے رنگ و نور سے سجا دیا گیا تھا۔

فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ امریکی ڈالر اور رنر اپ کو دو لاکھ ڈالر انعام میں دیے جائیں گے۔

لاہور قلندرز کا سفر

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں قلندرز نے لیگ مرحلے میں پانچ فتوحات اور چار شکستوں کے ساتھ بمشکل پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔

ایلیمینیٹرز میں انہوں نے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر چار سیزنز میں تیسری بار فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سفر

سعود شکیل کی زیر قیادت گلیڈی ایٹرز نے 2024 میں ایلیمینیٹر ون سے باہر ہونے اور 2023 میں آخری پوزیشن پر رہنے کے بعد 2025 میں شاندار واپسی کی۔

انہوں نے نو میں سے سات میچ جیتے، ایک میچ بے نتیجہ رہا، اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہے۔ کوالیفائر میں کوئٹہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے ہرایا۔

دونوں ٹیموں کا اب تک کا ریکارڈ

اس سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ لاہور نے 79 رنز سے جیتا جبکہ دوسرا بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے فائنل سے قبل کہا کہ ’قذافی سٹیڈیم ہمارے لیے خوش قسمت رہا ہے جہاں ہم نے پانچ میں سے چھ میچ جیتے ہیں۔ ہم پوری طاقت سے میدان میں اتریں گے۔ مختلف کھلاڑیوں نے مشکل وقت میں کارکردگی دکھائی، اور لاہور ایک زبردست حریف ہے۔‘

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارا چوتھے سیزن میں تیسرا فائنل ہے اور ہم ہوم گراؤنڈ پر ٹریپل وکٹری مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری ٹیم نے دباؤ میں خود کو ثابت کیا ہے اور ہم کوئٹہ کے خلاف اپنی سابقہ جیت سے اعتماد حاصل کریں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ