پی ایس ایل 8 کی پہلی سینچری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل کے نام

مارٹن گپٹل نے ہفتے ہو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران 67 بالوں پر 117 رنز بنائے اور ایک شاندار شاٹ کھیلتے ہوئے عامر یامین کی گیند پر عرفان خان کے پاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز مارٹن گپٹل 18 فروری 2023 کو پاکستان سپر لیگ 8 میں کراچی کنگز کے حلاف میچ میں ایک شاٹ کھیل رہے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان سپر لیگ 8 کی پہلی سینچری ہفتے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بلے باز مارٹن گپٹل نے اپنے نام کر لی ہے۔

مارٹن گپٹل نے ہفتے کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران 67 بالوں پر 117 رنز بنائے اور ایک شاندار شاٹ کھیلتے ہوئے عامر یامین کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

یہ مارٹن گپٹل کی پی ایس ایل کے تمام سیزنز کے دوران پہلی سینچری ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آج کے میچ آغاز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی صفر رنز پر دو وکٹیں گریں اور لگا کہ شاید میچ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو چکا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اور ایک اوور میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے، تو کچھ یوں ہی ہوا جب مارٹن گپٹل کریس پر بیٹنگ کرنے آئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز نے ابھی تک پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کوئی میچ نہیں جیتا اور دونوں ہی ٹیمیں اپنی پہلی جیت کے لیے ہفتے کو میچ کھیل رہی ہیں۔

کیوی بلے باز نے 62 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔

گپٹل کے علاوہ افتخار احمد 32 رنز بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ کراچی کی جانب سے عماد وسیم اور عامر یامین نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایونٹ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ