پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ آج ریلیز کر دیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے اس آفیشل ترانے میں کرکٹ اور شوبز سپر سٹارز ایک ساتھ جلوہ گر ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم منفرد انداز میں زلمی اینتھم میں دیکھے جا سکتے ہیں جب کہ زلمی ایمبیسڈرز سپر سٹارز ماہرہ خان سمیت حمزہ علی عباسی اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی بھی اس ویڈیو میں شریک ہیں۔
پشاور زلمی ٹیم کے کھلاڑی صائم ایوب، ارشد اقبال، صفیان مقیم، خرم شہزاد، عثمان قادر، محمد حارث، سلمان ارشاد بھی ترانے میں شریک ہیں۔
خماریاں بینڈ کے بلال ایاز، التمش اور ظہور کی آواز اور موسیقی کے ساتھ اس ترانے کو انٹرنیشنل پروڈیوسر ’ناٹی بوائے‘ نے تشکیل دیا ہے۔