پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو پیر کو 2.45 ارب روپے کی ریکارڈ بولی میں خریدنے کے بعد نئے مالکان نے اس کا نام راول پنڈی رکھنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا، ٹیکنالوجی اور فنانس کمپنی ’ولی ٹیکنالوجیز‘ نے آج لاہور میں ہونے والی نیلامی میں سخت مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ریکارڈ قیمت میں خرید لیا۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ولی ٹیکنالوجیز ایک عالمی ادارہ ہے جو میڈیا، فائنانس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں میں مہارت رکھتا ہے اور اس نے پہلے بھی پی ایس ایل کی لائیوسٹریم حقوق حاصل کیے تھے۔
MOST EXPENSIVE TEAM IN HBL PSL HISTORY
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 9, 2026
Team Multan is sold for a record PKR crore
Watch LIVE: https://t.co/qoi3S0Ynkt #HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/xoVDEply1T
نیلامی کے موقعے پر میزبان فخرِ عالم نے بتایا کہ فاتح بولی میں اگلے 10 سال تک فرنچائز کی ملکیت برقرار رکھنے کی سالانہ فیس بھی شامل ہو گی۔
نیلامی جیتنے کے بعد ولی ٹیکنالوجیز کے سی ای او احسن طاہر نے جب اعلان کیا کہ نئی فرنچائز کا نام ’راولپنڈی‘ رکھا جائے گا تو شرکا نے حیرت کا اظہار کیا۔
اس موقعے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کامیاب بولی پر کمپنی کو مبارک باد دی اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ملتان سلطانز فرنچائز کا آغاز کیا تھا۔
نجم سیٹھی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ ان کے لیے خواب کی تکمیل ہے اور وہ خوش ہیں کہ یہ سب محسن نقوی کی سربراہی میں ممکن ہوا۔
ملتان سلطانز 2018 میں پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے طور پر شامل ہوئی تھی اور 2021 میں چیمپیئن بنی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تاہم یہ ٹیم گذشتہ ایک سال میں تنازعات کا شکار رہی کیونکہ سابق مالک علی ترین نے پی ایس ایل انتظامیہ کی شفافیت اور گورننس پر سوال اٹھائے تھے۔
پی سی بی اور علی ترین کے درمیان قانونی نوٹسز کا تبادلہ بھی ہوا۔
علی ترین کے نومبر میں ملتان سلطانز سے دستبردار ہونے کے بعد پہلے تو پی سی بی نے خود ٹیم کو سنبھالنے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں لیگ میں دو نئی ٹیموں کی کامیاب شمولیت کے بعد ملتان سلطانز کو نیلام کرنے کا فیصلہ ہوا۔
جنوری میں ہوئی ایک بڑی نیلامی میں او زی ڈویلپرز نے سیالکوٹ کی ٹیم کو 1.85 ارب روپے اور ایف کے ایس گروپ نے حیدرآباد کو 1.75 ارب روپے میں حاصل کیا تھا۔
اب ملتان 2.45ارب روپے میں سب سے بڑی بولی میں خریدی جانے والی ٹیم بن چکی ہے۔
موجودہ پی ایس ایل ٹیموں میں لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز شامل ہیں۔