گذشتہ چار برسوں میں پاکستان تقریباً پانچ ارب ڈالر کی 12 ملین ٹن گندم درآمد کر چکا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض برسوں میں مقامی پیداوار اور سرکاری ذخائر موجود ہونے کے باوجود درآمدات کی اجازت دی گئی۔
سیلاب کے دوران کے غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے نتیجے میں گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد مختلف شہروں میں حکومتی ایکشن کے باعث ایک ماہ میں تین لاکھ 34 ہزار میٹرک ٹن گندم برآمد کر لی گئی ہے۔