اصولی طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیز فائر اور پھر پے در پے بیانات کے بعد اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد فوراً امریکہ اور اہم یورپی اور خلیجی ممالک میں بھجوا دینا چاہیے تھا۔
سفارتی کارکردگی
سب سے تابناک کامیابی سفارتی محاذ پر حاصل ہوئی۔ مسئلہ کشمیر جس کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل 1948 سے متعدد قراردادوں کے ذریعے واضح انداز سے ایک بین الاقوامی تنازع قرار دے چکی ہے ایک مرتبہ پھر ہماری کاوشوں سے تنازع قرار پایا۔