دولت اسلامیہ

افغانستان میں گرفتار داعش کے سربراہ ویڈیو کے خلاف تھے

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ خراسان کے گرفتار سربراہ اسلم فاروقی سے میری ایک مدرسے میں چند غیرملکی صحافیوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی تھی تاہم انہوں نے ہمیں ٹی وی کیمرے پر انٹرویو دینے سے انکار کر دیا تھا۔ وہ کسی کو اپنی تصویر بنوانے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔