وفاقی وزیر محمد جنید انور چوہدری اور امریکی سفارت کار نٹالی اے بیکر کی ملاقات میں بندرگاہوں کی ترقی، لاجسٹکس اور بلیو اکانومی میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل آل ثانی سے ملاقات میں قطری سرمایہ کاروں کو حکومت کے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل فریم ورک کے تحت تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔