میانمار کے وزیر خارجہ کا دورہ اسلام آباد، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور میانمار (برما) نے پیر کو اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ایک ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر کارجہ اسحٰق دار اور میانمار کے وزیر خارجہ تھان شوی نے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کے دوران (دفتر خارجہ، اسلام آباد) 

پاکستان اور میانمار (برما) نے پیر کو اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ایک ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے برمی ہم منصب تھان شوی نے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔

میانمار کے وزیر خارجہ تھان شوی 24 جنوری کی رات چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ تھان برما کے نائب وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں اور وہ ایک سابق فوجی بھی ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ اس دورے کا مقصد ’دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔‘

اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں تھان شوی کی آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان ’دیرینہ دوستی اور تعاون‘ کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی تبادلوں میں ’مسائل‘ تھے، کیونکہ میانمار کی قیادت کا آخری دورہ مئی 2015 میں ہوا تھا جبکہ پاکستان کی طرف سے اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے 2012 میں وہاں گئے تھے۔  

اسحیق ڈار، جو پاکستان کے نائب وزیر اعظم بھی ہیں، نے کہا کہ ’پاکستان پائیدار، ساختی مصروفیت اور عملی، نتیجہ خیز اقدامات کے ذریعے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں اپنے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور میانمار کے درمیان دو طرفہ تعلقات ’تاریخ اور باہمی احترام میں جڑے ہوئے ہیں۔ ’میانمار کے سفیر نے ملک کی آزادی کے بعد بانی پاکستان کو اپنی اسناد پیش کیں تھیں۔‘

اسحٰق ڈار نے مزید کہا کہ ’ہمارے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ پاکستان اس شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی طور پر فائدہ مند شعبوں کی وسیع رینج میں تعاون کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میانمار کے لیے مخلصانہ طور پر امن، استحکام اور خوشحالی کا خواہاں ہے اور امید کرتا ہے کہ آئندہ عام انتخابات استحکام، ترقی اور جامع طرز حکمرانی میں معاون ثابت ہوں گے۔

میانمار کے ایک ماہ تک جاری رہنے والے انتخابات میں ووٹنگ اتوار کو اختتام پذیر ہوئی، جس میں فوجی حامی یونین سالیڈیرٹی اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر رہی ہے۔

برمی وزیر خارجہ تھان شوی نے کہا کہ وہ اسلام آباد کا دورہ کرکے ’خوش‘ ہیں اور انہوں نے ’قیمتی دعوت اور مہمان نوازی‘ کو سراہتے ہیں۔

دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو بڑھانے کی میانمار کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ یہ میٹنگ ہمارے مستقبل کے تعاون کی راہ ہموار کرے گی۔‘ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور میانمار دونوں ایک صدی سے زائد عرصے سے برطانوی کالونی کے تحت ایک ملک کا حصہ رہے ہیں۔

انہوں نے برطانیہ کے خلاف آزادی کی جنگ قریب سے لڑی، اس وقت سے میانمار کی آنے والی تمام حکومتوں نے پاکستان کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہیں۔

میانمار کی وزارت خارجہ کے ایک پہلے بیان کے مطابق، تھان سوے اسلام آباد میں قیام کے دوران دیگر پاکستانی اعلیٰ عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔  

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا