جنگ کے تجربہ کار اویغور جنگجو دمشق سے آگے کی سوچ رکھتے ہیں۔ وہ اپنی لڑائی کے تجربے کو چین کے خلاف استعمال کرکے سنکیانگ کو الگ کرنا اور ہیئت تحریر الشام یا طالبان طرز کی شریعت پر مبنی ریاست ’مشرقی ترکستان‘ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
اویغور
اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ القاعدہ، جماعت انصاراللہ اور ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر پاکستان اور تاجکستان میں ’چین کے مفادات‘ پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔