لوگوں کے کرونا ویکیسن نہ لگوانے کے حوالے سے جب ایک سینٹر کی ان چارج ڈاکٹر ثنا سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ویکسین لگائے بغیر سرٹیفکیٹ دینے والے ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف کے لوگ اپنے پیشے کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔
کرونا کی ویکسین
بین الاقوامی مارکیٹ ریسرچ ادارے ’اپساس‘ کے پاکستان میں ہوئے حالیہ سروے کے مطابق اگست 2020 میں صرف 37 فیصد پاکستانیوں نے ویکسین لگانے کی آمادگی کا اظہار کیا تھا۔ نومبر 2020 میں یہ تعداد 62 فیصد ہو گئی تھی۔