مستونگ میں باغات یا نجی املاک کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، مالکان کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع دینا ہوگی: سرفراز بگٹی
کوئٹہ میں ایک تقریب سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ’تحفظات پر کابینہ ارکان کو ہمارے نکالنے سے پہلے ہی نکل جانا چاہیے تھا۔ ہمیں عوامی مسائل کو حل کرنا تھا نہ کہ ہم اپنے ہی مسائل میں الجھے رہتے۔‘