محققین کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سائنس دانوں کو خاص آلات پر انحصار کے بغیر خلا میں زندگی کے آثار تلاش کرنے کے قابل بنا سکتی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ایرو سپیس انفارمیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے تیار کی ہے جو100 کلومیٹر کے فاصلے سے بھی ملی میٹر کے سائز کی چھوٹی سے چھوٹی تفصیلات کو واضح طور پر دیکھ اور شناخت کر سکتی ہے۔