نو محرم الحرام کے موقعے پر جمعرات کو ملک بھر میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کو پر امن بنانے کے لیے پولیس اور انتظامیہ نے سخت انتظامات کر رکھے ہیں اور اس سلسلے میں سیف سٹی کیمروں، سنائپرز اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
خیبر پختون خوا میں گذشتہ سال کے وسط میں شروع ہونے والی دہشت گردی کی نئی لہر کے خلاف صوبے کے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، جس کا اظہار اولسی پاسون کے احتجاج کی شکل میں سامنے آ رہا ہے۔