نو محرم الحرام کے موقعے پر جمعرات کو ملک بھر میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کو پر امن بنانے کے لیے پولیس اور انتظامیہ نے سخت انتظامات کر رکھے ہیں اور اس سلسلے میں سیف سٹی کیمروں، سنائپرز اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد
اسلام آباد میں پولیس نے نو محرم کو سیکٹر جی6 سے برآمد ہونے والے جلوس کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں اور پولیس کی ٹیمیں جلوس کے راستوں پر موجود ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول اور ٹریفک سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اسلام آباد پولیس کے ایکس اکاؤنٹ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ اور چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
پولیس نے جلوس کے داخلی راستوں پر مکمل چیکنگ کے ساتھ ساتھ روف ٹاپ ڈیوٹیز، پٹرولنگ اور پوائنٹس ڈیوٹیز لگائی گئی ہیں۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی اسلام آباد G-6 امام بارگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) June 25, 2026
نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس G-6 اسلام آباد سے برآمد ہوتا ہے۔ نحرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے چل رہئے تھے، 9 محرم الحرام کے جلوس کے سخت سکیورٹی کیے گئے ہیں۔ آئی جی اسلام… pic.twitter.com/c98AhebVaj
لاہور:
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے عاشورہ کے موقعے پر صوبے بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے رکھا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی کی ہدایت پر نویں محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت صوبے بھر میں 70 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 52 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔
آئی جی پنجاب کے حکم پر متعلقہ افسران سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ محکمہ داخلہ، سیف سٹیز اتھارٹی، تمام اضلاع میں قائم کنٹرول رومز سے سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔
اسی طرح سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرز، جدید آلات سے سکیورٹی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق عزاداری جلوسوں کے روٹس پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز اور جلوسوں کے ساتھ سادہ لباس میں کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے عوام سے ’فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان‘ پر کڑی نظر رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنائیں، جس کے تحت بزرگ شہریوں، خواتین، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ ڈبل سواری پر پابندی ہے۔
عاشورۂ محرم الحرام کے موقع پر پنجاب پولیس صوبہ بھر میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے ہائی الرٹ ہے۔
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) June 25, 2026
انسپکٹر جنرل پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر 09 ویں محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 70 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ… pic.twitter.com/SxLvhF7DKa
کراچی:
کراچی پولیس نے 9 محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس اور حساس مقامات کی سکیورٹی کے لیے شہر بھر میں مجموعی طور پر 20,181 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جن میں 1,329 ٹریفک پولیس اہلکار شامل ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لیے 6,843 پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں، جن میں 1,016 ٹریفک پولیس اور 157 لیڈی پولیس اہلکار شامل ہیں۔
کراچی پولیس نے مرکزی جلوس کے روٹس پر سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے اضافی نفری، ریزرو فورس اور سنائپرز بھی تعینات کر دیے ہیں جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع مددگار 15 پر دیں۔
پشاور:
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں عاشورہ کے موقعے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کو بدھ کو دی گئی بریفنگ کے مطابق محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے سیف سٹی نظام کے تحت شہر بھر کی نگرانی جدید کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
بیان کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے مختلف مقامات پر نصب 347 کیمروں کے علاوہ 167 سرویلینس کیمرے بھی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور سیف سٹی ہیڈکوارٹر پشاور سے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کی سکیورٹی صورت حال کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے، جن میں کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، مردان، ہنگو، لکی مروت اور ٹانک شامل ہیں۔
آئی جی پولیس کے مطابق صوبے کے 14 اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں 6 اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ سکیورٹی پلان کے تحت پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے، جبکہ حساس اضلاع میں ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔
IGP KP Zulfiqar Hameed visits Peshawar Cantt and
— KP Police (@KP_Police1) June 25, 2026
reviewed security for 9th Muharram processions.
IGP met local elders , assured full cooperation for peaceful Muharram.
Foolproof security for all processions & Majalis will be ensured .IGP pic.twitter.com/iz1b3M8GQk
کوئٹہ:
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں محرام الحرام کےدوران پولیس اور رینجرز نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور پولیس کے مطابق صوبے میں تمام اضلاع کی سطح پر یوم عاشور تک سنیپ چیکنگ کاسلسلہ جاری رہےگا۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں اور دیگر سکیورٹی انتظامات کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ کوئٹہ میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹ اور دیگر مقامات اور شہرکے خارجی و داخلی راستوں پر 17 ہزار سے زائد اہلکار متعین کیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت کے مطابق سکیورٹی انتظامات کے تحت نویں محرم الحرام کو موبائل سروس معطل کر دی گئی ہے، جو شام تک بند رہے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دسویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی اور جلوس کے روٹس میں آنے والی تمام مارکیٹیں اور دکانیں سیل کر دی جائی گی۔