پاکستان کوہستان کرپشن سکینڈل: 77 لگژری گاڑیاں، 109 جائیدادیں، دیگر اثاثے برآمد خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 25 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کر لیے ہیں۔