ماضی میں ضلع تھرپارکر میں کپڑا صرف ہاتھ سے ہی بنایا جاتا تھا۔ لیکن اب یہ کام کرنے والے نا ہونے کے برابر ہیں۔
گاؤں دیہات میں سڑکیں بننے اور موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی آمد کے ساتھ ہی سواری کرنے والے جانوروں کا استعمال کم ہوا اور اسی وجہ سے ان کے سنگھار کے سامان بنانے کا فن بھی معدوم ہو رہا ہے۔