پی ایس ایل 6: انڈپینڈنٹ اردو پشاور زلمی کا ڈیجیٹل پارٹنر

انڈپینڈنٹ اردو اور پشاور زلمی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس شراکت سے نوجوانوں میں اس کھیل کو مزید مقبول بنانے اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

منتظمین کے مطابق اس پارٹنرشپ کا مقصد پاکستان کے اس مقبول ترین کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ ثقافت اور مثبت اقدار کی ترویج بھی ہے۔(تصویر: پشاور زلمی)

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں انڈپینڈنٹ اردو پشاور زلمی کا ڈیجیٹل پارٹنر بنا ہے۔

منتظمین کے مطابق اس پارٹنرشپ کا مقصد پاکستان کے اس اعلیٰ ترین کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ ثقافت اور مثبت اقدار کی ترویج بھی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو اور پشاور زلمی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس شراکت سے نوجوانوں میں اس کھیل کو مزید مقبول بنانے اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملی گی۔

انڈپینڈنٹ اردو کے ایڈیٹر ان چیف بکر عطیانی کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انڈی اردو کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم پاکستان سپر لیگ جیسے باوقار اور مقبول مقابلوں کا پارٹنر بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا: ’ہم توقع کرتے ہیں کہ اس شراکت کے ذریعے ہم ان دلچسپ مقابلوں کی اچھی کوریج کر پائیں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈپینڈنٹ اردو نے دو سال سے بھی کم عرصے میں پاکستان اور دنیا بھر میں اپنی کوریج کی وجہ سے ایک مقام بنایا ہے۔

اس سال پاکستان سپر لیگ 6 کا آغاز 20 فروری سے ہو رہا ہے جو 22 مارچ تک جاری رہے گی اور اس میں 34 میچز کراچی اور لاہور میں منعقد ہوں گے۔

اس مرتبہ بھی چھ ٹیمیں مدمقابل ہیں جن میں پشاور زلمی بھی فیورٹس میں شامل ہے۔  شائقین کرکٹ ان مقابلوں کا بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ