امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کے لیے مصر جانے کی کوشش کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے ’جلدی کریں۔‘