جامعات میں ایسی کمیٹیاں بنائی جائیں جو طلبہ کو ایک ایسی جگہ دکھا سکتی ہیں جہاں وہ بات کر سکتے ہیں۔ یہ کمیٹیاں ان کے کیس سنیں اور ان کی روشنی میں فیصلہ دیں۔
اگر ہماری یونیورسٹیاں جدید دور کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہوئیں تو پھر وہ وقت دور نہیں جب عالمی درجہ بندی میں ہماری جامعات کا حال بھی ہمارے پاسپورٹ جیسا ہو جائے۔