10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں پولنگ ہونا تھی، جو اس مرحلہ وار انتخابی عمل کا آخری مرحلہ تھا۔ تاہم اب امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ضلع پونچھ اور ضلع سدھنوتی کی تحصیل پلندری میں یہ انتخابات موخر کر دیے گئے۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ سے ایک روز قبل کالعدم جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔