حدیقہ کیانی اور ایک آدھ فنکار کے سوا شاید ہی کوئی پاکستانی فنکار اجڑے لوگوں میں نظر آیا ہو، جب کہ سرحد کے دوسری طرف مختلف صورتِ حال دیکھنے کو ملی۔
1996 میں غیر قانونی طور پر انڈیا لائی گئی 456 نیپالی خواتین کی واپسی کے اخراجات اور انتظامات کا بیڑا بالی اداکار سنیل شیٹی نے اٹھایا، جس کا کافی عرصے تک بہت کم لوگوں کو معلوم تھا۔