بلوچستان کو جذباتی، جوشیلے اور معاملات کو بگاڑنے والے عناصر کے ہاتھوں سے چھیننے کی ضرورت ہے تاکہ مزید خون خرابہ روکا جا سکے اور اس مسئلے کا ایک پر امن حل تلاش کیا جا سکے۔
لازمی نہیں کہ وزیراعلیٰ ہر وقت ہر وزیر کے ساتھ مسکرائیں بلکہ بطور کپتان انہیں ذہنی طور پر تیار ہونا چاہیے کہ بعض اوقات انہیں وزرا اور سرکاری ملازمین کوعوامی مفاد میں خود احتسابی کے عمل سے گزارنا ہوگا۔